وزیر اعلیٰ کی مداخلت ،ملیکہ بخاری کو بیرون ملک جانے کی اجازت

لاہور:( اپنے رپورٹر سے) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازکی بروقت مداخلت سے سابق رکن اسمبلی ملیکہ بخاری کو اپنی بہن کی عیادت کےلئے بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی۔

ملیکہ بخاری نے ایکس پوسٹ میں کہا آسٹریلیا میںبیمار بڑی بہن سے ملنے جانا ہے تاہم گزشتہ ایک سال سے نام نو فلائی لسٹ میں ہے،بڑی بہن وینٹی لیٹر پر اور زندگی کی جنگ لڑ رہی ہیں ،پاس صرف24گھنٹے کا وقت ہے۔

مریم نواز نے پوسٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا متعلقہ حکام سے بات کروںگی، امید ہے آپ نے درخواست دی ہو گی،بعدازاں بیرون ملک جانے کی اجازت ملنے پر ملیکہ بخاری نے مریم نواز کا شکریہ ادا کیا اور کہا آپ کی بروقت مداخلت کا شکریہ، مجھے اطلاع دی گئی میرا نام نو فلائی لسٹ سے نکال دیا گیا۔