PTIکادھاندلی کیخلاف احتجاج،لطیف کھوسہ، سلمان اکرم راجہ سمیت متعدد گرفتار

لاہور،اسلام آباد،کراچی،پشاور:(خبر نگار،کرائم رپورٹر،بیورورپورٹ)پی ٹی آئی کامبینہ دھاندلی کیخلاف احتجاج،ریلیاں،پولیس نے لطیف کھوسہ، سلمان اکرم راجہ سمیت متعدد کو گرفتار کرلیا۔

لاہور میںپی ٹی آئی کارکن ریلی کی صورت میں جی پی او چوک پہنچے،پولیس کے دھاوا بولنے پر منتشر ہو گئے ،ایم پی اے حافظ فرحت عباس سمیت 10 سے زائد کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

گرفتاری کے موقع پر ایم پی اے حافظ فرحت عباس نے کہا مینڈیٹ چور وزیراعلیٰ نے گرفتاری کرائی ،ادھر پولیس نے رکن قومی اسمبلی لطیف کھوسہ، سلمان اکرم راجہ ،محمود الرشید کے بیٹے میاں حسن ،سابق رکن پنجاب اسمبلی میاں اکرم عثمان کے بھائی ہارون اکبر کو بھی گرفتا ر کرلیا،دیگر شہروں میں ریلیاں نکالنا پی ٹی آئی کارکنوں کو مہنگا پڑا،پولیس نے متعدد کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلیے ۔