اسلام آباد: (بیورورپورٹ ) پی ٹی آئی رہنما علی خان نے کہاہے جے یوآئی سربراہ فضل الرحمن حق کے راستے پر بانی پی ٹی آئی کا ساتھ دیں گے۔
الیکشن کمیشن دفتر کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علی خان نے کہامحموداچکزئی سے پی ٹی آئی کابھی سیاسی اختلاف رہا ، سیاست سیاستدانوں کا کام ہے، قوم اپنی فوج و اداروں کےساتھ یک جان دوقالب کی طرح کھڑی ہے،ٹھنڈے دماغ سے پارلیمان میں بیٹھ کر مسائل حل کرسکتے ہیں۔
علی خان نے کہافارم 45 والے ووٹ سے جان اچکزئی کو صدر بنائیں گے، چاہتے ہیں ملک کو آئین کے مطابق چلائیں اگر دائروں میں سفر کرتے رہے تو لڑتے رہیں گے اور25کروڑ افراد رلتے رہیں گے،بانی پی ٹی آئی کا جیل سے سیاسی استحکام کا پیغام ہے۔
فضل الرحمن حق کے راستے پر عمران کا ساتھ دیں گے:علی خان
















