شمالی وزیرستان میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم شروع

شمالی وزیرستان: (بیورو رپورٹ) شمالی وزیرستان میں 5روزہ انسدادِ پولیو مہم کا آغاز ہو گیا۔

ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان کے مطابق پولیو مہم کے دوران ایک لاکھ 45 ہزار 900 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے،5سال سے کم عمر کے بچوں کو وٹامن اے کے کیپسول بھی پلائے جائیں گے،ہ629خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور سکیورٹی کےلئے 1300پولیس اہلکاروں کو تعینات کردیا۔