سنی اتحاد کونسل نے پیپلز پارٹی کی امیدوں پر پانی پھیردیا

اسلام آباد: (بیورورپورٹ) سنی اتحاد کونسل نے پیپلزپارٹی کے 2 سینیٹر بلامقابلہ منتخب ہونے کی امیدوں پر پانی پھیردیا۔

سندھ سے سینٹ کی 2 جنرل نشستوں پر ضمنی انتخابات کیلئے سنی اتحاد کونسل کے 3امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے، کاغذات نامزدگی آخری روز جمع کرائے گئے،امیدواروں میں ایڈووکیٹ نظیر، شازیہ جعفرانی اورعلامہ جمیل اظہر شامل ہیں۔