پیپلز پارٹی نے گورنر پنجاب کیلئے 3نام شارٹ لسٹ کرلیے

لاہور:(سٹاف رپورٹر)پیپلز پارٹی نے گورنر پنجاب کیلئے 3نام چن لیے،شارٹ لسٹ کیے گئے ناموں میںقمر زمان کائرہ ، مخدوم احمد محمود اور چودھری ریاض شامل ہیں۔

گورنر خیبر پختونخوا کےلئے بھی مختلف ناموں پر مشاورت جاری ہے، نام جلد شارٹ لسٹ کر لیے جائیں گے،ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی صدارتی الیکشن کے بعد پنجاب،خیبر پختو نخوا کے گورنرز کے ناموں کا اعلان کرے گی۔