عوام کسی بھی مصیبت میں خود کو تنہا نہ سمجھیں،سرفراز بگٹی

گوادر: (بیورورپورٹ) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے بارشوں سے ہونے والے نقصان کے تعین کیلئے کمیٹی بنادی،بلوچستان کے عوام کسی بھی مصیبت کی گھڑی میں خود کو تنہا محسوس نہ کریں۔

گوادر دورے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہاحکومت عوام کےساتھ کھڑی ہے، گوادر شہرسے پانی کے نکاس کا عمل جلد مکمل ہوجائےگا،پاک فوج کے جوانوں، پی ڈی ایم اے سمیت دیگر اداروں نے مشکل گھڑی میں تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اقدامات کئے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہااہلیان گوادر کاتعاون قابل ستائش ہے،بارشوں و سیلابی پانی سے سینکڑوں گھروں کو نقصان پہنچا، کمیٹی 20 روز کے اندر مکمل رپورٹ پیش کرے گی۔