کراچی: (بیورورپورٹ)عام شہری بھی صدارتی انتخاب میں کود پڑا،کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے۔
شمیم احمد نے کہا میں سٹیل مل کا ریٹائرڈ ملازم ہوں،چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے سوال کیا آپ کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا طریقہ کار نہیں معلوم،شہری نے جواب دیا میں کسی کو جانتا ہوں نہ مجھے کوئی جانتا ہے۔
صحافی نے سوال کیا آزاد امیدوار کے کاغذات نامزدگی کا کیا فیصلہ ہوگا،چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ عقیل عباسی نے کہا فارم وصول کرنے تھے کرلیے، مزید معاملہ ریٹرننگ افسر دیکھیں گے۔
عام شہری بھی صدارتی انتخاب میں کود پڑا،کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے
















