مانسہرہ سے قائد ن لیگ نوازشریف کی شکست پر مہرثبت

مانسہرہ:(مشرق نیوز )مانسہرہ سے نوازشریف کی شکست پر مہرثبت،ریٹرننگ افسر نے این اے 15 کا فارم 49 جاری کردیا۔

فارم 49 میںن لیگ کے قائد نواز شریف کو پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار گشتاسپ خان نے شکست دی،ریٹرننگ افسروں کے مطابق گشتاسپ خان نے ایک لاکھ5 ہزار 259 ووٹ حاصل کیے ،نوازشریف 80413 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔