اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پہلے مطالبات تسلیم پھر وفاقی کابینہ کاحصہ بنیں گے،ایم کیو ایم نے ن لیگ کو فیصلہ سنادیا۔
ذرائع کے مطابق ن لیگ صرف ایک وزارت دینے کےلئے تیار ہے جبکہ ایم کیو ایم 4 وزارتوں اور گورنر شپ کا مطالبہ کر رہی ہے،ایم کیوایم سپیکرقومی اسمبلی اور وزیراعظم کے انتخاب میں ووٹ دینے کےلئے تیار ہے تاہم چیئرمین سینٹ اور صدر کے انتخاب میں ووٹ دینے پر آمادہ نہیں،ن لیگ کے ذرائع نے کہاایم کیوایم کےساتھ معاملات کا حل نکال لیں گے۔
دریں اثنا ایم کیو ایم پاکستان نے عام انتخابات میں ملنے والے مینڈیٹ کو حقیقی قراردےدیا۔
قومی اسمبلی اجلاس سے قبل صحافیوں سے گفتگو میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہاایم کیوایم گورنر شپ ،وزارتوں کےلئے نہیں آئی ، عوام تک جمہوریت کے ثمرات پہنچانے آئے ہیں،عہدوں کا فیصلہ ہوگیا ، ایم کیو ایم نے کوئی عہدہ نہیں مانگا،ایم کیو ایم حقیقی مینڈیٹ کےساتھ واپس آئی،زیادہ سیٹوں کی توقع کررہے تھے،متعلقہ فورمز پر دھاندلی کیخلاف احتجاج کریں گے۔
رہنما ایم کیوایم نے کہا ثمرات عوام تک نہ پہنچیں تو جمہوریت بے معنی ہے،عوام کو حقوق دینا ہوں گے۔
مینڈیٹ حقیقی،پہلے مطالبات تسلیم پھر وفاقی کابینہ کاحصہ بنیں گے:ایم کیو ایم
















