حکومت یا اپوزیشن؟فیصلہ ن لیگ سے حتمی مذاکرات کے بعد ہوگا، ایم کیو ایم

کراچی:(بیورورورٹ)ایم کیو ایم نے واضح کیاہے حکومت یا اپوزیشن میں جانے کافیصلہ ن لیگ سے حتمی مذاکرات کے بعد ہوگا۔

متحدہ قومی موومنٹ ذرائع نے کہان لیگ نے مطالبات اصولی طور پر مان لیے، حتمی اتفاق رائے کےلئے بات چیت جلد ہوگی،بلدیاتی حکومتوں کی خودمختاری و مضبوطی کےلئے آئینی ترامیم ایم کیو ایم کااولین مطالبہ ہے،گورنر سندھ اور وزارتوں پر بھی حتمی مذاکرات ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نے سپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب سے قبل مذاکرات کو حتمی شکل دینے کا مطالبہ کردیا،حکومت میں شامل ہوناہے یا اپوزیشن سیٹوں پر بیٹھا جائے، فیصلہ حتمی مذاکرات کے بعد کیا جائےگا۔