لاہور:(مقصود خالد)پنجاب میں نئی حکومت کے قیام تیاری کے بعدمحکمہ صحت میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کا امکان،وائس چانسلرز، پرنسپلز،میڈیکل سپرٹینڈ نٹ بھی تبدیل ہوں گے،خواجہ عمران نذیر،خواجہ سلمان کو اہم ذمہ داریاں ملنے کا بھی امکان،سیکرٹری صحت کیلئے ڈاکٹر احمد جاوید قاضی موزوں ترین سمجھے جارہے ہیں ۔
نئی پنجاب حکومت کی تشکیل کے بعد پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں بڑے پیمانے پر اکھاڑبچھاڑ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا،ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں خواجہ سلمان اور خواجہ عمران نذیر نے لسٹیں تیار کرنا شروع کر دیں ، ن لیگ کی طرف سے نامزد وزیر اعلیٰ مریم نواز نے بیوروکریسی سے اچھی شہرت کے حامل بیوروکریٹ کو تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا اور نامزد وزیر اعلیٰ کی اولین ترجیح پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں دنیادار اور غیر سیاسی افسران کو تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔
پہلے مرحلے میں سپیشل برانچ سے رپورٹ طلب کرکے تعیناتی عمل میں لائی جائےگی تاکہ الیکشن مہم میں کئے گئے وعدوں پر عمل کیا جاسکے، نامزد وزیر اعلیٰ نے مہنگائی کے اس دور میں غریب عوام کو پنجاب بھر کے ٹیچنگ اور ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں سہولیات فراہم کرنا ہے،ذرائع نے کہا پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں سیاسی بنیادوں پر تعینات ہونے والوں نے ن لیگ کے قریبی دوستوں سے رابطے تیز کردیئے ہیں تاکہ اپنی ٹرانسفر کو روکا جا سکے۔
واضح رہے پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت 3سال سے زائد عرصہ گزر جانے کے بعد بھی ریگولر پرنسپل اور ریگولر ایم ایس تعینات نہ ہوسکے ،محکمہ صحت نے معتدد بار کروڑوں روپے کے اشتہارات دے کر انٹر ویو بھی کےے مگر ان کی تعیناتی عمل میں نہ لائی جاسکی ہے۔
محکمہ صحت میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کا امکان

















