وزیرآباد:(تحصیل رپورٹر)علی پور چٹھہ اور گردونواح میں میڈیکل سٹور نشہ آور انجکشن سر عام فروخت کرنے لگے،ممنوعہ ادویات کے استعمال سے نوجوان گردوں جیسی موذی امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں، بااثر مافیا متعلقہ افسر پر دباﺅ یا مبینہ منتھلی سے اپنا مزموم مکروہ کاروبار جاری وساری رکھے ہوئے ہیں۔
علی پور چٹھہ اور گردو نواح میں اتائی ڈاکٹر میڈیکل سٹور کھول کر عوام الناس کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں،سٹی علی پورچٹھہ کی نسبت گردونواح کے قصبات جن میں رسولنگر، جامکے چٹھہ، ورپال، کیلاسکے وغیرہ میں نان کوالیفائیڈ اتائی افراد میڈیکل سٹور پر نشہ آور انجکشن، طاقت بڑھانے والی ممنوعہ ادویات دھڑلے سے فروخت کر رہے ہیں،نشہ آور انجکشن لگانے سے متعدد نوجوان موت کی وادیوں میں چلے گئے ہیں،بتایا گیا ہے ان علاقہ جات کے اتائی مالکان متعلقہ ڈرگ انسپکٹر سے تعلق واسطے کی بنا پر دباﺅ یا مبینہ منتھلی سے اپنے مزموم مکروہ کاروبار کو جاری رکھے ہوئے ہیں،عوامی سماجی حلقوں نے وزیراعلی پنجاب، سیکرٹری ہیلتھ، کمشنر گوجرانوالہ اور ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ پر زور دیا ہے کہ نان کوالیفائیڈ اتائی میڈیکل سٹوروں کے خلاف کریک ڈاﺅن کیا جائے۔
وزیرآباد:میڈیکل سٹور نشہ آور انجکشن سر عام فروخت کرنے لگے
















