راولپنڈی کے تمام آر اوز نے مستعفی کمشنر کے بیان کی نفی کر دی

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)راولپنڈی کے تمام آر اوز نے مستعفی کمشنر کے بیان کی نفی کر دی۔

الیکشن کمیشن کی انکوائری کمیٹی کے اجلاس میں راولپنڈی ڈویژن کے تمام ریٹرننگ افسر پیش ہوئے۔

ذرائع کے مطابق راولپنڈی ڈویژن کے تمام ریٹرننگ افسروں نے مستعفی کمشنر کے بیان کی نفی کرتے ہوئے انکوائری کمیٹی کو تحریری جواب بھی جمع کرادئیے، الیکشن کمیشن کی انکوائری کمیٹی کا اجلاس بدھ کودوبارہ ہو گا۔