پنجاب میں حکومت سازی ،ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب

لاہور:( اپنے رپورٹر سے)پنجاب میں حکومت سازی کے معاملے پر ن لیگ نے پارلیمانی پارٹی کااجلاس بدھ کو بلا لیا۔

صدارت نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کریں گی،ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی اجلاس کیلئے حکمت عملی طے ،حکومت سازی، سپیکر، ڈپٹی سپیکر کے انتخاب پر مشاورت ہوگی،تمام نو منتخب لیگی اراکین پنجاب اسمبلی کو پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں لازمی شرکت کی ہدایت کر دی گئی ۔