اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سابق خاتون اول بشریٰ کے میڈیکل چیک اپ کےلئے عدالت سے رجوع کرلیاگیا۔
بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن عظمیٰ خان نے بشریٰ کے میڈیکل چیک اپ کےلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیابشریٰ توشہ خانہ کیس میں سزا پانے کے بعد سے بنی گالہ رہائش گاہ میں قید ہیں،خاندانی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف کومیڈیکل چیک اپ کی اجازت دی جائے۔
بشریٰ کے میڈیکل چیک اپ کیلئے اسلام آبادہائیکورٹ سے رجوع
















