غریب عوام کو7.13روپے یونٹ بجلی کا ایک اور جھٹکا دینے کی تیاری

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)غریب عوام کو7.13روپے یونٹ بجلی کاایک اور بجلی جھٹکا دینے کی تیاری،سی پی پی اے نے جنوری کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی ایک ماہ کیلئے مہنگی کرنے کی درخواست جمع کرادی،قیمت میں7.13روپے یونٹ اضافہ مانگ لیا گیا۔

درخواست میں کہا گیا جنوری میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو 7 ارب 93کروڑ یونٹ بجلی فروخت کی گئی ،نیپرا 23 فروری کو سماعت کرےگا،منظوری کی صورت میں صارفین پر 66 ارب 77 کروڑ روپے تک کا اضافی بوجھ پڑ ےگا،کے الیکٹرک صارفین پر اطلاق نہیں ہوگا۔