ساہیوال (چوہدری اشرف سے) کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے جاری میگا پراجیکٹ پر کام تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔انہوں نے کہا کہ منصوبے کو بروقت مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو صاف پانی کی جلد دستیابی ممکن بنائی جا سکے۔ وہ یہاں اپنے دفتر میں پسپ پروگرام اور میونسپل کارپوریشن کی کارکردگی بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ڈاکٹر سیف اللہ، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن اشفاق احمد، اے سی جنرل علیزہ ریحان، پسپ پروگرام کے سٹی منیجر اسجد خان سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اس سے پہلے سٹی منیجر پسپ نے بتایا کہ یونین کونسل 6اور12(سٹی ایریا اور فرید ٹان) میں پائپ بچھانے کا کام جاری ہے اور بالترتیب 86فیصد اور88فیصد کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ یونین کونسل نمبر7(محلہ نورپارک) میں پائپ بچھانے کے بعد گلیوں کی مرمت 66فیصد مکمل کر لی گئی ہے۔ کمشنر نے ہدایت کی کہ جن علاقوں میں ٹیوب ویلز تعمیر ہو چکے ہیں وہاں شہریوں کو پانی کی فراہمی شروع کر دی جائے۔ انہوں نے فرید ٹان میں سیوریج پائپ ڈالنے کے بعد سڑک کی مرمت کے کام کو بھی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
عوام کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے جاری میگا پراجیکٹ بروقت مکمل کیا جائے :کمشنر ساہیوال
















