ووٹرز بڑھنے کے باوجود الیکشن میں ٹرن آﺅٹ کم رہا،فافن


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)ووٹرز بڑھنے کے باوجو د الیکشن میں ٹرن آﺅٹ کم رہا،فافن نے رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق ملک میں کل 12کروڑ 66لاکھ 50ہزار 183ووٹ رجسٹرڈ تھے ،قومی اسمبلی کی 263نشستوں پر 6کروڑ 5لاکھ 8212ووٹ کاسٹ ہوئے اور ووٹنگ کا تناسب 47.8فیصد رہا جبکہ گزشتہ الیکشن میں ٹرن آﺅٹ52فیصد تھا۔

ڈائریکٹر فافن مدثر رضوی نے کہا رجسٹرڈ ووٹرز بڑھنے سے سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری بڑھ گئی،خواتین ووٹرز کو باہر لاناسیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے۔

دوسری جانب پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف لیجسلیٹو ڈیویلپمنٹ اینڈ ٹرانسپیرنسی (پلڈاٹ)کے چیئرمین احمد بلال محبوب نے کہا 2024کے عام انتخابات میں ووٹرز کا 48فیصد ٹرن آﺅٹ نسبتاً بہتر ہے،خواتین کی ووٹنگ کا تناسب اچھا رہا۔