لاہور:(رپورٹنگ ٹیم) الیکشن کمشنر پنجاب اعجاز انور چوہان نے کہا ہے قومی و آئینی ذمہ داری پوری کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعجاز انور چوہان نے کہا لاہور پنجاب کا سب سے بڑا ضلع ہے، تمام انتظامات مکمل کرلیے، شکایات کے ازالے کیلئے سینٹرز قائم ، پریذائیڈنگ افسروں ،آراوز کو مجسٹریٹ کے اختیارات سونپ دئیے۔
اعجاز انور چوہا ن نے کہاہدایات جاری کردیں پریذائیڈنگ افسرفارم 45 بہت احتیاط سے تیار کریں، غفلت ہوئی تو کارروائی ہوگی، سیاسی جماعتیں، امیدوارالیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی مکمل پاسداری کریںورنہ ایکشن ہوگا،ووٹر زسے اپیل ہے جمہوریت میں اپنا حق رائے دہی مرضی کے مطابق استعمال کریں۔
قومی وآئینی ذمہ داری پوری کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے،الیکشن کمشنر پنجاب
















