بجلی کی بلا تعطل فراہمی کا اعلان،لیسکو ہیڈکوارٹر میں خصوصی سیل قائم

لاہور: (رپورٹنگ ٹیم) بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے الیکشن کے روز بلا تعطل بجلی فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے حکام نے اپنے بیان میں کہاہیڈکوارٹرز میں خصوصی مانیٹرنگ سیل قائم کر دیئے گئے جبکہ فیلڈ سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کرکے ہنگامی ڈیوٹیاں لگادی گئیں۔

حکام نے کہاتمام اضلاع میں پولنگ ڈے پر ہزاروں ملازمین فرائض سرانجام دیں گے ، بجلی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے تیاریاں مکمل ہیں،8اور 9فروری کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا،عملہ الیکشن کے روز ہائی الرٹ رہے گا۔