اسلام آبا:د(بیورورپورٹ)ای ایم ایس تجرباتی مشق میں آنےوالے تمام مسائل حل ،الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں زائد المیعاد شناختی کارڈز پر بھی ووٹ ڈالنے کی اجازت دےدی۔
صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان الیکشن کمیشن ہارون شنواری نے کہازائد المیعاد شناختی کارڈ ہولڈرکوووٹ کاسٹ کرنے سے نہیں روکا جائےگا، تمام عملے کو آگاہ کردیا ،شناختی کارڈ کے سوا پاسپورٹ، ب فارم یا ڈرائیونگ لائسنس قابل قبول نہیں ہوگا،الیکشن مینجمنٹ سسٹم کیلئے3 ہزارلیپ ٹاپ کا انتظام کرلیا،3600 آپریٹرز کو ٹریننگ دی گئی ۔
ہارون شنواری نے کہاانتخابات کی مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول روم قائم ،سسٹم چلانے کیلئے پرائیویٹ نیٹ ورک بنالیا ،سسٹم انٹرنیٹ کے بغیر بھی کام کرےگا،سٹیٹ آف آرٹ سسٹم میں مانیٹرنگ کیلئے خصوصی اقدامات کیے،شکایات درج کرانے کیلئے پہلی مرتبہ واٹس ایپ استعمال کررہے ہیں،ای میل، یونیورسل فون نمبر پرپورے ملک سے شکایات درج کرائی جاسکتی ہیں،صوبائی سطح پربھی 4 کنٹرول روم قائم کردئیے۔
ترجمان ای سی پی نے کہاضابطہ اخلاق کی سنگین خلاف ورزی پر امیدوار کو نااہل بھی کیا جاسکتا ہے،8 فروری کو پوری قوم کی نظریں الیکشن کمیشن پرہوں گی،ضلعی، صوبائی،مرکزی سطح پر انتخابات کی سخت مانیٹرنگ کی جارہی ہے،اب تک ٹرائلزپرای ایم ایس کی کارکردگی اطمینان بخش رہی،ای ایم ایس کی ذریعے نتائج کی ترسیل کی جائےگی،تمام کنٹرول رومز 24/7 کام کر رہے ہیں، انتخابات کے نتائج آنے تک مرکزی روم مسلسل کام کرےگا،ای ایم ایس آف لائن اور آن لائن دونوں صورتوں میں کام کرےگا۔
دوسری جانب صحافیوں کی سہولت کےلئے میڈیا کمپلین ایپلی کیشن کا افتتاح کر دیا گیا،نگراں وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے ایپلی کیشن کا افتتاح کیا،ایپلی کیشن سے موبائل، لیپ ٹاپ و دیگر ڈیوائسز کے ذریعے آن لائن شکایات درج کرانے میں مدد ملے گی،صحافی مسائل کی فوری و موثر رپورٹنگ کرسکیں گے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرتضیٰ سولنگی نے کہا آرٹیکل 224 کے تحت نگراں حکومت وجود میں آئی، انتخابات کے عمل میں الیکشن کمیشن کی ہر طرح سے مدد کی گئی،12 کروڑ سے زائد شہری ووٹ کا حق استعمال کریں گے،آئین کے دیباچے میں لکھا ہے ملک منتخب نمائندے چلائیں گے۔
زائد المیعاد شناختی کارڈز پر بھی ووٹ ڈالنے کی اجازت
















