”سابق وزیراعظم نوازشریف خود کو ہی ووٹ کاسٹ نہیں کرسکیں گے“

لاہور: (اپنے نمائندے سے) سابق وزیراعظم نوازشریف خود کو ہی ووٹ کاسٹ نہیں کرسکیں گے،قائد ن لیگ کے دونوں صاحبزادے بھی شیر پر ٹھپہ نہیں لگا سکیں گے۔

نوازشریف، حسین نواز، حسن نواز کا ووٹ این اے 128 میں رجسٹرڈ ہے، این اے 128 میں ن لیگ نے آئی پی پی کےساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کر رکھی ہے،این اے 128 سے ن لیگ کا کوئی امیدوار نہیں کھڑا، این اے 128 میں آئی پی پی کے عون چودھری عقاب کے نشان پر کھڑے ہیں۔

نوازشریف عقاب پر ٹھپہ لگائیں گے،مریم نواز، بلاول بھٹو کے مخالف عطا تارڑ کو ووٹ کاسٹ کریں گی،مریم نوازکا ووٹ این اے 127 میں رجسٹرڈ ہے۔