اسلام آباد (بیورو رپورٹ) پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما سینیٹر رہنما پلوشہ خان نے کہا ہے کہ خدشہ ہے مسلم لیگ (ن) اور ان کے کارندے خون خرابے کی سازش کریں گے، (ن) لیگ سے مطالبہ کرتے ہیں وہ اپنی پوزیشن واضح کرے، ان کے ماضی میں ماڈل ٹاﺅن جیسے واقعات موجود ہیں، لاہور میں بلاول بھٹو زرداری کے ایک حلقے نے ان کی نیندیں حرام کردی ہیں،9 فروری کا سورج (ن) لیگ کیلئے شکست کا ماتم لے کر آئیگا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ (ن) لیگ کے اپنے لوگ حلقے کے گھروں میں جاکر کہتے ہیں عطاتارڑ جعلی امیدوار ہے، ہمارا مطالبہ ہے الیکشن کمیشن عطا تارڑ کی دھمکیوں کا نوٹس لے، عطاتارڑ کی شکست دیوار پر لکھی ہے۔پلوشہ خان نے کہا کہ انہیں خدشہ ہے (ن) لیگ اور ان کے کارندے خون خرابے کی سازش کریں گے، ہمیں خدشہ ہے کہ ماڈل ٹاﺅن جیسا سانحہ نہ ہو، (ن) لیگ سے مطالبہ کرتے ہیں وہ اپنی پوزیشن واضح کرے، ان کے ماضی میں ماڈل ٹاﺅن جیسے واقعات موجود ہیں،(ن) لیگ جانتی ہے وہ عوامی غیض و غضب کا شکار ہونے جارہی ہے۔
خدشہ ہے مسلم لیگ (ن) کے کارندے خون خرابے کی سازش کریں گے: پلوشہ خان
















