لاہور: (اپنے رپورٹر سے)مسائل کی بات کرنے پر لیگی رہنما شیخ روحیل اصغر سیخ پا، کارکن پر تشدد، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
این اے 121 سے ن لیگ کے امیدوار شیخ روحیل اصغر علاقے کے مسائل بیان کرنے پر کارکن پر چڑھ دوڑے، دیگر کارکنوں کے سامنے دھکے دئیے اور تھپڑ دے مارے،ویڈیو میں روحیل اصغر کو تشدد ،دھکے دینے سمیت شہری کو وہاں سے نکالے جاتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
مسائل کی بات کرنے پر شیخ روحیل اصغر سیخ پا، کارکن پر تشدد
















