لاہور:(کرائم رپورٹر)پنجاب حکومت نے سانحہ 9 مئی کو ریاست کےخلاف جنگ کا نام دیدیا ،پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت ذمہ دار ہے،محکمہ داخلہ نے مفصل رپورٹ جمع کرادی، قائمہ کمیٹی برائے لااینڈ آرڈر نے 9 مئی رپورٹ کی توثیق کردی، سرکاری دستاویزات کا باقاعدہ حصہ بنادیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق سانحہ 9 مئی کو ریاست کےخلاف جنگ کا نام دیا گیا،9مئی کو پی ٹی آئی کارکنوں نے ریاست پرحملہ کیا، حملے کو کالعدم ٹی ٹی پی کی طرز پر حملے سے تشبیہ دی گئی،دستاویزات کے مطابق پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کے کہنے پر ریاستی اداروں پرحملہ کیا گیا، فوجی تنصیبات کونشانہ بنانے کی منصوبہ بندی پہلے سی کی گئی تھی، پی ٹی آئی ورکرز نے جی ایچ کیو بلڈنگ، کورہیڈ کوارٹر، آئی ایس آئی دفاتر،ایئر بیس، شہدا کی یادگار ومنسلک عمارتوں پرحملہ کیا۔
17صفحات پر مشتمل تحریری وجامع رپورٹ میںسانحہ 9 مئی کا ذمہ دار مرکزی قیادت کو ٹھہرایا گیا، مرکزی کےساتھ مقامی قیادت بھی شامل تھی، پارٹی قیادت کے فون،سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کو اکسایا گیا،ملزموں میں حماد اظہر، یاسمین راشد، اعجاز چودھری، غلام محی الدین، میاں محمودالرشید، عمرسرفراز چیمہ، منصب اعوان، اعظم خان نیازی اوربجاش نیازی کا نام شامل ہیں،رپورٹ میں مزید کہا گیا عادل راجہ، معید پیرزادہ، صابرشاکر و دیگر نے بھی سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کو اکسایا، جناح ہاﺅس پر حملہ کرکے ایک ارب 50 کروڑ کا نقصان پہنچایا گیا۔
سانحہ 9 مئی ریاست کےخلاف جنگ ،پی ٹی آئی قیادت ذمہ دارہے،پنجاب حکومت
















