کنزہ ہاشمی کا ویلنٹائن کی مناسبت سے فوٹو شوٹ سوشل وائرل

لاہور: (شوبز رپورٹر) اداکارہ کنزہ ہاشمی کا ویلنٹائن کی مناسبت سے کرایا گیا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

تصاویر میں اداکارہ سرخ رنگ کا باڈی کون ڈریس پہنے نظر آرہی ہیں، ساتھ ہی ہاتھ میں ان گنت خوبصورت گلاب کے پھول تھامے دلکش انداز میں کیمرے کے سامنے پوز دیتے نظر آرہی ہیں۔

کنزہ ہاشمی بنا آستین کے باڈی ہیگنگ گاون کے ساتھ ہائی ہیلز اور بیگ تھامے ویلنٹائن کو خوش آمدید کہتے ہوئے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا رہی ہیں۔