پٹرول کی قیمت میں 13.55روپے لٹرکا بڑا اضافہ

حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 13.55روپے لٹر کا بڑا اضافہ کردیا۔

وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں فی لٹر 13 روپے 55 پیسے اضافےکی منظوری دی گئی ، پٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 272 روپے 89 پیسے ہوگئی ۔

ڈیزل کی قیمت میں فی لٹر 2 روپے 75 پیسے اضافے کی منظوری دی گئی ، اضافے کے بعد ڈیزل کی نئی فی لیٹر قیمت 278 روپے 96 پیسے ہوگئی ۔