لاہور (ہیلتھ رپورٹر) پنجاب میں نمونیا نے خوفناک صورتحال اختیار کرلی جو مزید13بچوں کی زندگیاں نگل گیا۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران نمونیا کے ایک ہزار 45نئے کیس رپورٹ ہوئے، صوبائی دارالحکومت میں ایک روز کے دوران 248نئے کیس سامنے آئے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں پنجاب میں نمونیہ سے 13جبکہ لاہور میں 2بچے انتقال کرگئے جس کے بعد صوبے بھر میں نمونیہ سے جاں بحق بچوں کی مجموعی تعداد 283ہوگئی ۔اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں سال کے پہلے ہی ماہ میں نمونیا سے 288اموات اور 17ہزار 248کیس سامنے آئے، لاہور میں ماہ نمونیا سے 57ہلاکتیں اور 3ہزار 151کیس رپورٹ ہوئے۔جہاں اس بیماری کے باعث اموات کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، گزشتہ 7روز کے درمیان 85سے زائد بچے جان کی بازی ہار گئے ہیں، 24جنوری کو 14، 25جنوری کو 12، 26جنوری کو 13، 27جنوری 7، 28جنوری کو 18، 29جنوری کو 3، 30جنوری کو 14بچوں کے بعد سال کے پہلے ماہ کے آخری روز 13اموات رپورٹ ہوئیں۔
پنجاب ،نمونیا کی صورتحال انتہائی سنگین، مزید 13ننھیاں کلیاں مرجھا گئیں
















