لاہور (پ ر) پنجاب سینٹرل بزنس ڈویلپمنٹ اتھارٹی، جو کہ سی بی ڈی پنجاب کہلاتی ہے، نے جنیس پراپرٹیز کے ساتھ مل کرلاہور گلوبل ولیج میں تجارتی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا۔ پہلے دن اس کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی ہوں گے جو اس کا افتتاح کریں گے۔ جینیسس پراپرٹیز اور سی بی ڈی پنجاب کے زیر اہتمام فیسٹیول 2 فروری سے 4 فروری تک منعقد ہو گا جو لاہور گلوبل ولیج کی رونمائی بھی ہوگی۔ ایل ڈی اے واک اینڈ شاپ ارینا کہلانے والے یہ منصوبہ جس کو مکمل ہوئے 9 سال ہوگئے تھے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی کی کوششوں کے بعد سی بی ڈی پنجاب نے لاہور گلوبل ولیج کے نام سے دوبارہ لانچ کیا ۔ جینیسس پراپرٹیز نے لاہور گلوبل ولیج کیلئے سب سے زیادہ قیمت پر بولی حاصل کی ہے۔ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سی بی ڈی پنجاب کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عمران امین نے کہا کہ یہ منصوبہ لاہور میں تجارت اور ثقافت کے ملاپ کو نیا رخ دے گا۔ تجارتی اور زندگی سے بھرپورسرگرمیوں کی شروعات میں وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی کی ذاتی دلچسپی اور رہنمائی بڑی اہمیت رکھتی ہے۔ اس منصوبہ کی کامیابی اور لاہور کے لوگوں میں آگاہی اور دلچسپی بڑھانے کیلئے، جینیسس پراپرٹیز اور سی بی ڈی پنجاب ملکر 2 فروری سے 4 فروری تک ایک فیسٹیول کا انعقاد کر رہے ہیں۔ جینیسس پراپرٹیز کے چیئرمین، حبیب نواز، لاہور کی عوام کو اس ایونٹ شرکت کرنے کی دعوت دیتے ہیں، جو لاہور گلوبل ولیج کے دلچسپ مستقبل کو دکھانے کا وعدہ کرتا ہے۔
لاہور گلوبل ولیج نئی شروعات کیلئے تیار، سی بی ڈی پنجاب اور جینیسس پراپرٹیز کا سافٹ لانچ فیسٹیول کا اعلان
















