غریب عوام پر بجلی کا ایک اور بھاری بم گرانے کی تیاری

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)غریب عوام پر بجلی کا ایک اور بھاری بم گرانے کی تیاری کرلی گئی،تقسیم کار کمپنیوں نے اکتوبرتا دسمبر2023کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست جمع کرادی۔

منظوری ملنے پر بجلی صارفین پر 81 ارب 50 کروڑکا مزید بوجھ پڑےگاکمپنیوں نے صارفین سے کیپسٹی چارجز کی مد میں 75 ارب 14 کروڑ اور نقصانات کی مد میں 10 ارب 82 کروڑ روپے وصول کرنے کی درخواست دی ،نیپرا14 فروری کو سماعت کرےگا، حکومتی گائیڈ لائنز کے مطابق سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔