سیالکوٹ(بیورورپورٹ) سینئر نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے کہا ہے سیالکوٹ والوں سب آپ سے پیار کرتے ہیں، نوازشریف نے وعدہ کیا ہے تو نبھائیں گے، نوجوانوں کو پٹرول ،ڈنڈے دینے والا آپ کا ہمدرد نہیں۔
جلسہ عا م سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاشیر کو ووٹ ڈالنا ہے، آپ کا مقدر پٹرول بم نہیں،آئی ٹی سٹارٹ اپس ہیں، مریم نواز نے کہا بچوں کو ورغلا کر ریاست پر حملہ کرایا گیا، نوجوان بانی پی ٹی آئی کی وجہ سے جیلوں میں سڑ رہے ہیں،آپ کا مقدر باعزت روزگار، اچھے کالجز ،سکولز ہیں، 8 فروری کو کوئی ووٹر گھر پر نہ بیٹھے، شیر پر مہر لگائیں، جتنی مہریں لگیں گی اتنی تیزی سے ملک ترقی کرے گا،نوجوانوں سوچ کر ووٹ ڈالناکیونکہ تقدیر کا فیصلہ ہے۔
نوجوانوں کو پٹرول ،ڈنڈے دینے والا آپ کا ہمدرد نہیں،مریم نواز
















