اسلام آباد: (بیورورپورٹ)آئی ایم ایف نے کہاہے پاکستان بی آئی ایس پی کے علاوہ بھی غریب عوام کیلئے سماجی پروگرام چلائے۔
عالمی مالیاتی فنڈ کے مطابق پاکستان کو کمزور طبقے کے سماجی تحفظ کیلئے زیادہ اقدامات کرنے چاہئیں اور سماجی پروگرام چلانے کیلئے پاکستان کو مسلسل کوششیں کرنی چاہئیں، کمزور طبقے کیلئے محفوظ بجلی و گیس ٹیرف سلیب جاری رہنا چاہیے۔
آئی ایم ایف نے کہارواں مالی سال ستمبر میں صحت و تعلیم کے اخراجات کا ہدف پورا کر لیا گیا تاہم نگران حکومت محدود صلاحیت کے باعث دسمبر کا ہدف پورا نہیں کر سکی، منتخب حکومت مالی سال کے آخر تک سماجی تحفظ کے اخراجات جاری رکھے،عالمی مالیاتی فنڈ نے کہابی آئی ایس پی بہترین میکنزم کیساتھ فوری مدد فراہم کرنے والا پروگرام ہے تاہم بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے انتظامی ڈھانچے کو مزید بہتر کیا جانا چاہیے، پروگرام میں تقسیم کے طریقہ کار و شفافیت کو بہتر بنانے کی گنجائش موجود ہے۔
پاکستان بی آئی ایس پی کے علاوہ بھی غریب عوام کیلئے سماجی پروگرام چلائے،آئی ایم ایف
















