انتخابی ریلی کے دوران نوجوان نے حمزہ شہباز پر جوتا اچھال دیا

لاہور:(اپنے رپورٹر سے)لاہور میں انتخابی ریلی کے دوران نوجوان نے حمزہ شہباز پر جوتا اچھال دیا۔

ن لیگ کی جانب سے نکالی گئی ریلی لاہور کے اندرون شہر ترنم سینما چوک کے قریب پہنچی تو شرکا میں موجود نوجوان نے حمزہ شہباز کی طرف جوتا اچھال دیا ،لیگی کارکنوں نے جوتا پھینکنے والے نوجوان پر تشدد کیا اور تھپڑوں کی بارش کردی،مقامی رہنماوں نے نوجوان کو چنگل سے چھڑایا ۔

دریں اثنا ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے خطاب کرتے ہوئے کہا مسائل جتنے بھی سنگین ہوں شیر مقابلہ کرےگا،ملک کو قائداعظم کا خوشحال پاکستان بنائیں گے،مہنگائی و غربت کا خاتمہ کریں گے۔