غربت دور،بجلی،تعلیم مفت، کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دینگے، آصفہ بھٹو

کراچی:(بیورورپورٹ)سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے کہا ہے بلاول نے عوام دوست، غریب دوست منشور دیا ، تنخوادگنی، بجلی ،تعلیم مفت چاہیے تو پیپلزپارٹی کو کامیاب کرائیں، وعدہ کرتے ہیں غربت دور ،کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دیں گے۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے آصفہ بھٹو نے کہابلاول کی آواز بنیں اور تیر پر مہر لگائیں،8 فروری کو ہر جگہ بھٹو بھٹو ہوگا، کیماڑی کے عوام نے بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنانا ہے،دریں اثناآصفہ بھٹو کا مختلف علاقوں میں پرتپاک استقبال کیا گیا، 8 فروری کو ٹھپہ پہ ٹھپہ تیر پر ٹھپہ ، بلاول بنے گا وزیراعظم کے نعرے لگائے اور کارکنوں کے نعروں کا جواب دیا۔