ایف بی آر رواں مالی سال 9.4ٹریلین روپے سے زائد محصولات اکٹھے کرےگا،شمشاد اختر

کراچی :(بیورورپورٹ)وزیر خزانہ شمشاد اختر نے کہا ہے ایف بی آر رواں مالی سال 9.4 ٹریلین روپے سے زائد محصولات اکٹھے کرے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں کسٹمز کے عالمی دن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب میںسفارتکاروں، سرکاری ملازمین، اعلیٰ سول و فوجی افسروں، کاروباری برادری ،ذرائع ابلاغ کے نمائندوں نے بھی شرکت کی،آغاز میں مہمان خصوصی کو کسٹمز افسروں ،سٹاف کے چاک و چوبند دستہ نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

خطاب کرتے ہوئے شمشاد اختر نے تمام سٹیک ہولڈرز پر زور دیابین الاقوامی تجارتی سپلائی چین کو محفوظ بنانے کےلئے مل جلکر کام کریں،ایف بی آر میں مشاورت پر مبنی اصلاحاتی عمل شروع کردیا،وزیر خزانہ نے کہاٹیکس برائے جی ڈی پی تناسب دوگنا کیے بغیر ترقی کے اہداف حاصل نہیں کرسکتے،کسٹمز میں اصلاحات ،خصوصا کراس بارڈر ٹریڈ مشکل مرحلہ ہے، اصلاحات کے ایجنڈے میں ڈیوٹی کی شرح ،ایس آر اوز کی تعداد میں کمی شامل ہے، منی لانڈرنگ ،سمگلنگ، فسکل فراڈ اور ٹیکس چوری معیشت کو بری طرح متاثر کررہی ہے ،محکمہ کسٹمز میں آسان اور سہل سسٹم بنانے کی ضرورت ہے۔

شمشاد اختر نے کہا پاکستان میں 2سے 4کھرب کا ریونیو پوٹینشل ہے، ریونیو بڑھانے کےلئے ٹیکس ،ویلیوایشن پراسیسنگ کو مضبوط کرنا ہوگا،وزیر خزانہ نے فرائض کی انجام دہی میں غیر معمولی خدمات سرانجام دینے والے افسروں میں ورلڈ کسٹمز آرگنائزیشن کی جانب سے جاری کردہ سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے۔