8 فروری کو عوام کا سمندر علی الاعلان شیر پر مہر لگا کر پاکستان کی تاریخ بدل دےگا، شہباز شریف

لاہور: (اپنے رپورٹر سے) سابق وزیراعظم و صدر مسلم لیگ (ن) شہبازشریف نے کہا ہے کہ 8 فروری کو عوام کا سمندر ”شیر“ پر مہر لگا کر پاکستان کی تاریخ بدل دیگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں شہبازشریف نے کہا خدائے بزرگ و برتر کے بعد عوام ہی طاقت کا سرچشمہ ہیں، 8 فروری کو نوازشریف کی قیادت میں عوام کا سمندر نکلے گا جو علی الاعلان ”شیر“ پر مہر لگا کر پاکستان کی تاریخ بدل دےگا، ترقی و خوشحالی کا سفر پھر وہیں سے شروع ہوگا جہاں رکا تھا۔