اسلام آباد:(بیورورپورٹ)نان فائلرز ،ٹیکس چوروںکے گرد گھیرا تنگ،مانیٹرنگ سسٹم قائم ، وفاقی حکومت نے ٹیکس نیٹ میں لانے کےلئے جامع پلان تیارکرلیا۔
وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا جون2024 تک کوئی ٹیکس ایمنسٹی نہیں دیں گے، دستاویز کے مطابق ٹیل، پراپرٹی و تعمیراتی شعبوں سے زیادہ ٹیکس وصولی کا پلان دےدیا گیا،حکومت ویب سائٹ سمیت ڈیجیٹل مارکیٹس کو بھی ٹیکس نیٹ میں لارہی ہے،آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی گئی مزید کوئی بھی سبسڈی، ٹیکس چھوٹ یا ترجیحی سہولیات نہیں دی جائیں گی ،فیول سبسڈی یا کسی قسم کی کوئی سبسڈی سکیم بھی نہ لانے کا فیصلہ کرلیاگیا۔
دستاویز میں کہاگیاحکومت نے نان فائلرز کے گرد گھیرا تنگ کرنے کےلئے مانیٹرنگ سسٹم قائم کردیا،ریٹیلرز کےخلاف دکان مہم شروع کردی گئی،ذرائع کے مطابق ایف بی آر ای انوائسنگ سسٹم،کمپلائنس رسک مینجمنٹ سسٹم سے ٹیکس نیٹ بڑھے گا،حکومت سمگلنگ کےخلاف موثر اقدامات کےساتھ ٹریک اینڈ ٹریک سسٹم کی کڑی مانیٹرنگ کرے گی۔
نان فائلرز ،ٹیکس چوروں کے گرد گھیرا تنگ،جامع پلان مرتب،مانیٹرنگ سسٹم قائم
















