میں ٹیپ ریکارڈر ہوں، ہرسیاسی پارٹی کیلئے گیت گاسکتا ہوں: راحت فتح علی خان

لاہور (مشرق نیوز) پاکستان کے لیجنڈری گلوکار راحت فتح علی خان کا کہنا ہے کہ وہ ٹیپ ریکارڈر ہیں اور ہر سیاسی پارٹی کیلئے گیت گا سکتے ہیں۔میڈیا کانفرنس کرتے ہوئے ممتاز گلوکار نے کہا کہ بھارت کے ساتھ ثقافتی تعلقات بحال ہونے چاہئیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ فروری سے ورلڈ ٹور شروع کررہے ہیں اور وہ امریکہ، کینیڈا ، آسٹریلیا سمیت 20 کے قریب ممالک جائیں گے جبکہ وہ عالمی ٹور کا آغاز جنوبی افریقہ سے کریں گے۔راحت فتح علی خان نے واضح کیا کہ ان کی سابقہ مینجمنٹ کو ختم کردیا گیا ہے اور اب ان کی نئی مینجمنٹ این آر کے ہے اور شوز کے حوالے سے نئی مینجمنٹ سے رابطہ کیا جائے۔گلوکار نے کہا کہ انہیں کوئی مینجمنٹ آگے لیکر نہیں گئی بلکہ ان کا فن انہیں ہالی ووڈ اور بین الاقوامی یونیورسٹیز سمیت عالمی سطح پر شہرت کی بلندیوں پر لیکر گیا ہے۔