اسلام آباد،کراچی:(بیورورپورٹ) آئی ایم ایف سے 70کروڑ ڈالر کی نئی قسط موصول،ملکی زرمبادلہ ذخائر بھی بڑھ گئے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق آئی ایم ایف کےساتھ 3 ارب ڈالر کے سٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت 70 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط ملنے سے پاکستان کو جاری کردہ رقم 1.9 ارب ڈالر ہوگئی اور ملکی زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوگیا۔
ذرائع وزارت خزانہ نے کہا اگلے اقتصادی جائزے کی کامیابی کےساتھ تکمیل کی صورت میں آخری اقتصادی جائزے کے بعد پاکستان کو مزید 1.1 ارب ڈالر ملیں گے جس کےلئے اگلے ماہ مذاکرات ہونا ہے،آئندہ عام انتخابات کے باعث مذاکرات کا شیڈول تبدیل ہوسکتا ہے، پروگرام کے تحت قرضے کی آخری قسط اپریل میں موصول ہونا ہے۔
دریں اثنامتحدہ عرب امارات نے رواں ہفتے پاکستان کے ذمہ واجب 2ارب ڈالرز کا قرض ایک سال کےلئے رول اوور کردیا،سٹیٹ بینک نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں کہایواے ای کی جانب سے2ارب ڈالرزکاقرض ایک سال کیلئے موخرکیاگیا۔
دوسری جانب آمدن میں اضافے ،اخراجات کنٹرول کے بعد ملکی کرنٹ اکاﺅنٹ سرپلس ہوگیا،سٹیٹ بینک کے مطابق ششماہی بنیاد پر بھی کرنٹ اکاﺅنٹ خسارے میں بڑی کمی دیکھی جارہی ہے،دسمبرمیں پاکستان کاکرنٹ اکاﺅنٹ 40کروڑ ڈالر سرپلس رہا۔
علاوہ ازیںملکی آئی ٹی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر نیا ریکارڈ قائم ہوگیا،اعداد وشمار کے مطابق دسمبر میں پاکستانی آئی ٹی کمپنیز ،فری لانسرز نے شاندار کارکردگی دکھائی، دسمبر میں آئی ٹی مصنوعات ،خدمات کا برآمدی حجم 30کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگیا،مرکزی بینک کے مطابق پاکستان سے آئی ٹی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 17اور سالانہ بنیادوں پر 23فیصد اضافہ ہوا۔
دیر سے کھانے اور سونے والے افراد میں میٹابولک بیماریوں کا خطرہ
پشاور: متنی میں سی ٹی ڈی اور سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
مسلسل خراب پرفارمنس، صائم ایوب کا کرکٹ سے بریک لینے کا فیصلہ
ایشوریا رائے کو سلمان خان سے بچانے کیلئے باڈی گارڈ رکھا گیا تھا، انکشاف
وزیراعظم شہبازشریف 30 نومبر سے روس اور ایران کا سرکاری دورہ کریں گے
فرانس میں مسلسل چھٹے ہفتے مہنگائی کیخلاف احتجاج، ہزاروں افراد بدستور سڑکوں پر
نئے صوبوں پر ریفرنڈم ہی واحد حل ، معاملہ عوام کے حوالے کیا جائے: رانا ثناءاللہ
خیبرپختونخوا کیلئے 160 ارب روپے کا ترقیاتی پیکیج، صوبے کو 10 ارب روپے جاری
دسمبر اہم ، کراچی وفاق کو دینے کی تجویز آئی تو بھرپور حمایت کرینگے: مصطفی کمال
ایک سال کے دوران سرکاری قرضوں میں 6 ہزار 200 ارب روپے کا اضافہ
















