لاہور ،حافظ آباد: (اپنے رپورٹر سے،بیورورپورٹ)”اچھے دنوں کے آغاز کو ،ووٹ پھر نواز کو “ن لیگ نے بیانہ تیار کرلیا،قائدین کے جلسوں کا شیڈول بھی جاری کردیا،
ن لیگ ”اچھے دنوں کے آغاز کو ،ووٹ پھر نواز کو “کا بیانیہ لے کر چلے گی،مسلم لیگ ن ”ووٹ کو عزت دو اور ملکی خدمات پر ووٹ دو “کا سوال بھی لے کر چلے گی، شیڈول کے مطابق قائد نواز شریف 10،شہباز اور مریم 9 بڑے جلسوں سے خطاب کریں گے۔
نواز شریف 20جنوری کو لیہ، 22جنوری کو مانسہرہ، 24جنوری کو ننکانہ، 26 جنوری کو وہاڑی، بورے والا اور پاکپتن 28، جنوری کو ڈسکہ، 30جنوری کو بہاولنگر ہارون آباد میں سیاسی پاور شو کریں گے،قائد مسلم لیگ ن یکم فروری کو سوات،3فروری کو سرگودھا اور سیالکوٹ 4فروری کو مری ،5فروری کو گوجرنوالہ ،6فروری کو لاہور میں جلسے سے خطاب کریں گے۔
شہباز شریف لاہور، قصور، احمدپور، منڈی بہاوالدین میں سیاسی مہم چلائیں گے اورراولپنڈی، راجن پور، سیالکوٹ ، ملتان میں پاور شو میں پارٹی بیانیہ بتائیں گے،مریم نواز خانیوال، لاہور، پشاور، حویلیاں ، راولپنڈی، منڈی بہاﺅالدین، نارووال اور فیصل آباد میں جلسے کریں گی
دریں اثنا ن لیگ کے قائد نواز شریف جمعرات سے انتخابی مہم کا آغاز کرینگے ، پارٹی کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز بھی ساتھ ہوں گی،جلسے کےلئے میونسپل سٹیڈیم حافظ آباد میں انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ، نواز شریف مستقبل کے معاشی روڈ میپ پر مشتمل انتخابی بیانیہ لے کر میدان میں اتریں گے۔
”اچھے دنوں کے آغاز کو ،ووٹ پھر نواز کو “ن لیگ کابیانہ تیار
















