ممبئی (مشرق نیوز) بالی ووڈ فلم ”12ویں فیل“ کی زبردست کامیابی کے بعد اداکار وکرانت میسے سمیت دیگر اداکاروں کو ایک اور پروجیکٹ مل گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ پروجیکٹ دا سبرماتی رپورٹ کے حقیقی واقعے پر مبنی ہوگا۔ اس حوالے سے بتایا جارہا ہے کہ فلم کو نامور فلم پروڈیوسر ایکتا کپور پروڈیوس کریں گی۔ مذکورہ فلم میں وکرانت کے ساتھ ساتھ ریدھی ڈوگرا اور راشی کھنہ بھی اداکاری کرتی نظر آئیں گی۔ دا سبرماتی رپورٹ پر فلم کی منصوبہ بندی سے متعلق پیغام سوشل میڈیا پر بالاجی ٹیلی فلمز کی جانب سے ایک چھوٹی ویڈیو کے ساتھ شیئر کیا گیا۔ اس حوالے سے یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ فلم کو رواں برس مئی میں ریلیز کیا جائے گا۔
بارہویں فیل کی کامیابی نے اداکاروں کو ایک اور پروجیکٹ دلوادیا
















