پانامہ سازش کے جج ایک ایک کرکے بھاگ رہے ہیں ، سعد رفیق

لاہور: (اپنے رپورٹر سے)سابق وفاقی وزیر ورہنما ن لیگ سعد رفیق نے کہا ہے عام انتخابات8فروری کو ہوں گے، پانامہ سازش کے جج ایک ایک کرکے بھاگ رہے ہیں۔

کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سعدرفیق نے کہاچاہتے ہیں انتخابات میں ایک گھنٹے کی بھی تاخیر نہیں ہونی چاہئے، اسمبلیوں کے بغیر سینٹ الیکشن ممکن نہیں،بانی پی ٹی آئی آئی ایم ایف سے ادھورا معاہدہ چھوڑ کر بھاگ گئے ، مانگ کر اور قرض لیکر ملک کو نہیں چلایا جاسکتا، خود کو بھیک منگوں قوم کے طور پر متعارف نہیں کرانا، نواز حکومت کےخلاف سازش نہ ہوتی تو پاکستان ٹریک پر چڑھ گیا تھا۔

لیگی رہنما نے کہاایک طرف دھرنوں کا سامنا کر رہے دوسری جانب ملک کو ٹریک پر چڑھا رہے تھے، پاکستان میں سی پیک لیکر آئے، چائنہ میں شہباز سپیڈ کے نام سے ٹرم بن گئی۔