لاہور: ( ) اداکار حمزہ علی عباسی کی اہلیہ و اداکارہ نیمل خاور کی فیروزی پشواس میں تہلکہ خیز ادائیں مداحوں کو بھا گئیں۔
اداکارہ نیمل خاور نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دلکش فوٹو شوٹ شیئر کیا جس میں عروسی جوڑے نے مداحوں کے دل موہ لیے۔
انسٹاگرام پر جاری تصاویر میں نیمل خاور ملٹی کڑھائی سے تیار حسین عروسی جوڑے میں ملبوس ہیں، فیروزی پشواس میں نیمل خاور کا حسن دو آتشہ ہو گیا۔
زلفوں کو 2 حصوں میں تقسیم کر کے جوڑے سے باندھ کر نیمل خاور کھلی فضا میں اپنے لباس کی نمائش کرتی نظر آرہی ہیں۔
اداکارہ نیمل خاور کی فیروزی پشواس میں تہلکہ خیز ادائیں مداحوں کو بھا گئیں
















