کووڈ بدستور خطرناک،دسمبر میں10 ہزارزندگیاں نگل گیا

جینوا:(بیورورپورٹ)دسمبر میں کووڈ 10 ہزار زندگیاں نگل گیا،ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ادھانوم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا اگرچہ عالمی ایمرجنسی اب ختم ہوچکی مگر کووڈ 19 وائرس اب بھی بڑا خطرہ ہے،متعدد ذرائع سے حاصل ہونے والے ڈیٹا سے عندیہ ملتا ہے دسمبر میں وائرس کاپھیلاﺅ بڑھا،کرسمس تعطیلات اور کووڈ کی نئی قسم جے این ون سے بیماری کے کیسز میں اضافہ ہوا۔

ٹیڈروس ادھانوم نے کہاوائرس اب بھی تبدیل ہوکر لوگوں کی اموات کا باعث بن رہا ہے، دسمبر 2023 میں دنیا بھر میں کووڈ 19 سے لگ بھگ 10 ہزار اموات ریکارڈ کیا گیا،دنیا بھر کی حکومتیں وائرس کی مانیٹرنگ اور سیکونسنگ پر کام جاری رکھیں۔