اسلام آباد: (بیورورپورٹ)سابق وزیر خارجہ وچیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے،اسٹیبشلمنٹ کا کردار سیاست میں پہلے سے زیادہ نہیں بڑھا، عمران خان اپنی وجہ سے جیل میں ہیں ،توبہ کرنا پڑے گی،پی ٹی آئی کا مقصد ہے کھیلوں گا نہ ہی کسی کو کھیلنے دوں گا،8 فروری کو انتخابات ہوں گے، آپ سب تیاری پکڑیں اور ووٹ ڈالیں،چیف جسٹس کی بات میں زیادہ وزن ہے یا چند سینیٹرز کی بات میں، اقوام متحدہ سے بھی قرارداد پاس کرالیں پھر بھی انتخابات 8 کو ہوں گے۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا انتخابات کے بعد بھٹو کیس پر فیصلے کی امید ہے، امید ہے کراچی کے عوام پیپلز پارٹی کو موقع دیں گے، میں تمام سیاسی جماعتوں کا مقابلہ کر رہا ہوں، پیپلز پارٹی ہی بیروگاری، مہنگائی اور غربت کا مقابلہ کر سکتی ہے، ہم سے تلوار چھینی گئی تو ہم نے تیر پر الیکشن لڑا اور اب تک لڑ رہے ہیں۔
سابق وزیر خارجہ نے کہاپاکستان کے عوام کی کرکٹ سے محبت ہے یہ تو ہم انکار نہیں کر سکتے، بانی پی ٹی آئی تو خود کہتے تھے ادارے آزاد ہیں، اب وہ اپنی صفائی خود پیش کریں، بلا ا تو الیکشن کمیشن کی فہرست میں بطور انتخابی نشان شامل ہی نہیں تھا، پی ٹی آئی کی خواہش پر بلّے کو انتخابی نشانوں کی فہرست میں شامل کیا گیا، ہر الیکشن میں بہتری کی گنجائش رہتی ہے، عوام جو بھی فیصلہ کریں گے ہم مانیں گے، بانی پی ٹی آئی بے گناہ ہیں تو انہیں جیل میں نہیں ہونا چاہیے، ذاتی دشمنی کے بجائے سیاسی اختلاف ہونا چاہیے، پی ٹی آئی اقتدار میں آئی تو وہ فاشسٹ ریاست بنائے گی، انہوں نے مز ید کہا چاہتا ہوں تمام سیاسی جماعتیں تاریخ سے سبق سیکھ کر آگے بڑھیں۔
دریں اثنا چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی۔
ترجمان کے مطابق ملاقات میں موجودہ سیاسی امور بشمول آزادانہ، منصفانہ و جامع انتخابات کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔
امریکہ پاکستان تجارتی ،سرمایہ کاری تعلقات کی مضبوطی اور امریکہ پاکستان ”گرین الائنس“کے فریم ورک کی ترقی پر بھی گفتگو کی گئی۔
وزیر کو وارننگ،جواب دیا تو منہ چھپانے کے قابل نہیں رہے گا،محسن نقوی
وسائل پر حق تسلیم کریں تو لوگ پہاڑوں سے واپس آجائیں گے،حافظ نعیم الرحمن
بلوچستان،خیبر پختونخوا میں حملے، کانسٹیبل شہید،متعدد افراد زخمی،3 دہشتگرد ہلاک
سکھ یاتریوں کاپاکستان آمد پر پرتپاک استقبال،پھول نچھاور
پی پی گورنرکے آئینی کردار ،وفاق سے رابطوں کو متنازع نہ بنائے،طارق فضل چودھری
امریکہ ،ایران مذاکرات کی کامیابی عالمی معیشت کے مفاد میں ہے، بلاول بھٹو
سکھ یاتریوں کو خوش آمدید،پاکستان پنجاب امن،محبت کی سرزمین ہے،مریم نواز
پاک چین دوستی کا تاریخ ساز سنگ میل ،شین زو24کی کامیاب لانچنگ مشق
حالات ٹھیک ہوتے ہی گورنر راج ختم کر دیا جائے گا،گورنر کے پی
ایران کے بحرین پر حملے،پاکستانی شہری سمیت 2 افراد زخمی
















