ن لیگ ٹکٹوں پر تقسیم،روٹھوں کو منانے کیلئے پی پی کامصالحتی مشن ناکام

لاہور،گھوٹکی:(اپنے رپورٹر سے،مشرق نیوز)رہنماﺅں میں دوریاں،ن لیگ کو ٹکٹوں کی تقسیم میں مشکل،روٹھوں کو منانے کیلئے پی پی کامصالحتی مشن ناکام ہوگیا۔

پارلیمانی بورڈ کے اجلاس کو ہفتہ گزر گیا ،ن لیگ ٹکٹوں کی تقسیم اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر معاملات طے نہ کرسکی۔

ذرائع کے مطابق آئی پی پی، ق لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر لیگی رہنماوں کی جانب سے مزاحمت کی گئی،پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کو ٹکٹ دینے کے فیصلے پر بھی ن لیگ کے مقامی رہنما ناراض ہیں۔

عبدالرحمن کانجو نے کہا جہانگیرترین کو ایڈجسٹ کیا گیا تو 2 سیٹوں پر آزاد الیکشن لڑنے پر مجبور ہوں گا، این اے 155 میں صدیق بلوچ کو ٹکٹ نہ دینا زیادتی ہوگی،اوکاڑہ میں جگنو محسن نے خواتین کی مخصوص نشست پر درخواست دینے سے انکار کردیا،ذرائع کے مطابق اوکاڑہ سے این اے137 ٹکٹ کے متوقع امیدوار راواجمل نے صوبائی حلقے سے اپنے بیٹے کو کھڑا کر دیا۔

دوسری جانب پیپلزپارٹی کا ناراض رہنماوں کو منانے کےلئے مصالحتی مشن ناکام ہوگیا،مصالحتی ٹیم پی ایس 18 سے امیدوار جام مہتاب ڈھر کے گھر پہنچی،وفد نے جام مہتاب کو پیغام دیا2018 میں شہریارشر نے جام مہتاب ڈھر کو شکست دی ،امید کرتے ہیں آپ پارٹی قیادت کے فیصلے کا احترام کریں گے۔

ادھر رات گئے مرادعلی شاہ کی زیر قیادت مصالحتی کمیٹی ممتاز جاکھرانی کو راضی نہ کرسکی، ممتاز جاکھرانی نے کہا حلقے سے 2 مرتبہ جیت چکا ہوں، پیپلزپارٹی نے جس کو ٹکٹ دیا وہ یوسی ہار گیا تھا،آزاد حیثیت میں الیکشن لڑوں گا۔

ذرائع کے مطابق خیرپور سے پی ایس 31 کنگری کی نشست پر منظور وسان ، بچل شاہ آمنے سامنے ہیں، کراچی میں پیپلزپارٹی نے مختلف نشستوں پر امیدوار تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا،مراد،قائم علی شاہ، نثار کھوڑو کی سربراہی میں الگ الگ مصالحتی کمیٹیاں ناراض رہنماوں کو منانے کیلئے کوشاں ہیں۔