کورونا کے وار،باہر سے آنےوالے مزید 2مسافروں میں وائرس کی تشخیص

کراچی:(بیورورپورٹ)کورونا کے وار،بیرون ملک سے آنے والے مزید 2مسافروں میں وائرس کی تشخیص ہوگئی۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق قمبرشہداد کوٹ کا رہائشی 20 سالہ مسافر گزشتہ روز شارجہ سے کراچی پہنچا ،کورونا کی علامت پائی گئی،دوسرے مسافر کا تعلق پنجاب کے علاقے مظفر گڑھ سے ہے ،27سالہ مسافر جدہ سے کراچی پہنچا۔

جے این ون ویرینٹ کی جانچ کےلئے مریضوں کے نمونے ڈاویونیورسٹی لیبارٹری بھیج دئیے گئے،رپورٹ آنے کے بعد کورونا کی قسم کا معلوم ہوسکے گا۔