عمران خان کوپارٹی سربراہی سے ہٹانے کا فیصلہ چیلنج

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کا اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا،سابق وزیراعظم نے درخواست میں الیکشن کمیشن ،سپیکر قومی اسمبلی سمیت دیگر کو فریق بنایا۔

درخواست میںاستدعا کی گئی اسلام آباد ہائی کورٹ کا 6 دسمبر 2023 کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے اگر فیصلہ کالعدم نہیں ہوتا تو مقدمہ لاہور ہائی کورٹ منتقل کرنے کا حکم دیا جائے۔