پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے نجیب ہارون ایم کیو ایم میں شامل

کراچی:(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی نجیب ہارون ایم کیو ایم کے قافلے میں شامل ہوگئے۔

نجیب ہارون نے خالد مقبول صدیقی ،مصطفی کمال،فاروق ستار و دیگر سے ملاقات میں ایم کیو ایم میں شمولیت کا اعلان کیا،متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماﺅں نے پارٹی مفلر پہنایا۔

واضح رہے سابق رکن قومی اسمبلی نجیب ہارون پاکستان انجینئرنگ کونسل کے موجودہ چیئرمین بھی ہیں۔